top of page

MRS. NASRA WAZIR ALI'S 5th DEATH ANNIVERSARY

Updated: Mar 8, 2021



مر کے بھی مرتے نہیں اس راہ وفا کے لوگ

ان مٹ ہیں ان مول ہیں یہ در نایاب لوگ

ہر سو پھیلی ہے خوشبو حرف نوا اُن کے بعد

جانے کس طرح روشن کر گئے علم کے چراغ ایسے لوگ

اس ماں کے قدموں تلے ہی تو جنت ہے، اِدھر آؤ

کیا بے لوث محبت کے علم بردار تھے ایسے لوگ

پوری بات، پورا قصہ حیات دُشوار ہے لکھنا اُن کا

کیسے کچے گھروں تک نور علم پھیلاتے گئے ایسے لوگ

سورج ہر دن نکلتا رہے گا، دن یونہی بدلتے رہیں گے

نہ بھولے ہیں نه بھول پائیں گے فسانہ عظمت سارے لوگ

سکون قلب بخشتا ہے اب بھی مجھے وہ بوڑھا نیم

جس کے سائے تلے سرمایہ علم لٹاتے تھے، دیوانے لوگ

مشکور ہیں، دعائیں دیتے ہیں ہم اُن کو نذیر

اب کہاں ڈھونڈے اُنہیں، وہ جو زینت جہاں تھے لوگ.



Ghazal by Nazir A. Shaikh, Director Education, ETNS.

76 views

Recent Posts

See All

Comments


Nasra logonEW.png
bottom of page